اسکول کی عمارت گرنے کا واقعہ، خیبرپختونخوا میں خستہ حال اسکولوں میں تدریسی عمل فوری روکنے کا حکم

پشاور (جانو ڈاٹ پی کے)دیر کالونی میں اسکول کی عمارت گرنے کے واقعے کے بعد محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا نے صوبے بھر میں خطرناک اور خستہ حال اسکولوں کی نشاندہی کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

محکمہ تعلیم کے اعلامیے کے مطابق تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران اور اسکول سربراہان اپنے اپنے علاقوں میں خطرناک اور خستہ حال عمارتوں کی فوری نشاندہی کریں۔ ایسی عمارتوں میں تدریسی عمل فوری طور پر روک دیا جائے اور متعلقہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کی مشاورت سے طلبہ کی تعلیم کے لیے متبادل انتظامات کیے جائیں۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ خطرناک قرار دیے گئے تمام اسکولوں کی عمارتوں کا اسٹرکچرل سروے محکمہ مواصلات و تعمیرات (سی اینڈ ڈبلیو) کے انجینئرز مکمل کریں گے، تاکہ عمارتوں کی حالت کا جائزہ لے کر طلبہ اور اساتذہ کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جا سکیں۔

مزید خبریں

Back to top button