بسنت 2027 کی تاریخیں پھر تبدیل،12سے14مارچ تک پتنگ بازی کی اجازت

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے)بسنت 2027 کی تاریخیں پھر تبدیل، 12 سے 14 مارچ تک پتنگ بازی کی اجازت کا نوٹیفکیشن جاری
لاہور میں بسنت 2027 کی تاریخوں میں ایک بار پھر تبدیلی کر دی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کے دفتر سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں 12 سے 14 مارچ 2027 تک بسنت منانے اور پتنگ بازی کی اجازت ہوگی۔
ذرائع کے مطابق بسنت کی نئی تاریخوں سے متعلق حتمی فیصلہ پنجاب کابینہ کی منظوری سے مشروط ہوگا، اس لیے تاریخوں کے حوالے سے حتمی صورتِ حال کابینہ کے فیصلے کے بعد واضح ہوگی۔



