پاکستان کے پہلے وزیراعظم شہیدِ لیاقت علی خان کی 75 ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے )پاکستان کے پہلے وزیراعظم شہیدِ ملت لیاقت علی خان کی 75 ویں برسی جمعے کو عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ مزارقائد پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔

شہیدِ ملت خان لیاقت علی خان کی 75 ویں برسی جمعے کو انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ شہید ملت خان لیاقت علی خان کی برسی کے موقع پر بانی پاکستان کے مزار پر ختم قرآن کا انعقاد کیا گیا۔

ان کی 75 ویں برسی کے موقع پر مزار قائد کے احاطے میں مدفون ان کی قبر پر ان کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کی گئی۔

ختم قرآن کی بابرکت مجلس ریزیڈنٹ انجینئر مزار قائد عبدالعلیم شیخ کے زیر نگرانی منعقد ہوئی۔ کمانڈنگ آفیسر پاکستان نیوی، پی این ایس دلاور کیپٹن سید عاطف حسین بخاری نے خان لیاقت علی خان کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

قرآن خوانی میں مزار قائد انتظامیہ کے ملازمین کے علاوہ پاک نیوی، پاک فضائیہ اور رینجرز کے آفیسرز اور جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

قرآن خوانی کے بعد مزار قائد کے فاتحہ خواں قاری محمد شمس الدین نے لیاقت علی خان کے ایصال ثواب اور پاکستان کی سلامتی و استحکام کے لیے دعا کی۔

مزید خبریں

Back to top button