3روز سے گھر میں آٹا نہیں تھا،17سالہ لڑکی کی موت نے غربت کی سنگین صورتحال بے نقاب کردی،علاقے میں سوگ

ٹنڈو باگو (جانو ڈاٹ پی کے)ٹنڈو باگو کے نواحی گاؤں بچل پہنور میں 17 سالہ لڑکی کی مبینہ خودکشی کے افسوسناک واقعے نے علاقے کو سوگوار کردیا۔ پولیس کے مطابق ابتدائی معلومات میں سامنے آیا ہے کہ لڑکی کا خاندان مبینہ طور پر تین روز سے بھوک کا سامنا کر رہا تھا، تاہم واقعے کے تمام پہلوؤں کا تعین ہونا ابھی باقی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گاؤں بچل پہنور کی رہائشی 17 سالہ لڑکی، جس کی شناخت مسماۃ ن بنت اللہ ڈنو پہنور کے نام سے کی گئی ہے، مبینہ طور پر گھر میں موجود بندوق سے فائر لگنے کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئی۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر ٹنڈو باگو پولیس موقع پر پہنچی، جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور متوفیہ کے والدین سمیت دیگر رشتہ داروں کے بیانات قلمبند کیے۔

ایس ایچ او ٹنڈو باگو انور علی لغاری کے مطابق ابتدائی معلومات سے معلوم ہوا ہے کہ خاندان تین روز سے بھوکا تھا اور لڑکی گھریلو پریشانیوں کا شکار تھی۔ پولیس کی ابتدائی کارروائی کے بعد والدین کو میت کی تدفین کی اجازت دے دی گئی۔

اس واقعے نے غربت، بھوک اور معاشی مشکلات سے دوچار خاندانوں کی صورتحال پر تشویش پیدا کردی ہے۔ تاہم لڑکی کی موت کے اصل محرکات اور واقعے کے تمام پہلوؤں کی تصدیق ضروری ہے۔

مزید خبریں

Back to top button