کرینہ کپور اور سیف علی خان کی شادی کو14سال مکمل،اداکارہ کاشوہر کے نام محبت بھراپیغام وائرل

ممبئی (جانو ڈاٹ پی کے)بالی ووڈ کی معروف جوڑی کرینہ کپور اور سیف علی خان نے اپنی شادی کی 14ویں سالگرہ منائی، جس پر اداکارہ نے سوشل میڈیا پر شوہر کے لیے محبت اور اپنائیت سے بھرپور پیغام شیئر کیا۔

کرینہ کپور نے انسٹاگرام پر سیف علی خان کے ساتھ اپنی یادگار تصاویر پوسٹ کیں، جن میں شادی سے پہلے کے محبت بھرے لمحات سے لے کر دونوں کی فیملی ہالیڈیز کی حسین یادیں شامل ہیں۔اداکارہ نے تصاویر کے ساتھ مختصر مگر جذباتی پیغام لکھا، ’’ایک اور سال گزر گیا، ابھی تو پوری زندگی ساتھ گزارنی ہے۔‘‘ ان کے اس پیغام نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی، جبکہ جوڑے کی خوبصورت یادوں پر مبنی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر دلچسپی کا مرکز بن گئیں۔

مزید خبریں

Back to top button