اہلیہ کیلئے کیک،پھول اورخصوصی ڈنر،عاطف اسلم کاخوبصورت سرپرائز

دبئی(جانوڈاٹ  پی کے)پاکستانی گلوکار عاطف اسلم اور ان کی اہلیہ سارہ بھروانہ کی سالگرہ کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد مداحوں کی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔ دبئی میں منعقدہ اس تقریب میں قریبی دوستوں نے شرکت کی اور اس موقع کو یادگار بنایا گیا۔

عاطف اسلم نے اہلیہ کی سالگرہ کے لیے دبئی کے ایک پُرتعیش ریسٹورنٹ میں خصوصی ڈنر کا اہتمام کیا۔ تقریب میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم بھی موجود تھے۔گلوکار نے سارہ بھروانہ کے لیے خوبصورت سالگرہ کا کیک اور پھولوں کے گلدستے کا انتظام کیا۔ اس موقع پر سارہ بھروانہ سیاہ رنگ کے چمک دار لباس میں نظر آئیں اور انہوں نے دوستوں کی موجودگی میں سالگرہ کا کیک کاٹا۔تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں، جہاں مداح عاطف اسلم اور ان کی اہلیہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button