11روزمیں ریاض ایئرپورٹ پر حملے کی20کوششیں ناکام بنا دیں،سعودی اتحادی افواج

ریاض (جانو ڈاٹ پی کے)سعودی اتحادی افواج کا دعویٰ،11روز میں ریاض ایئرپورٹ پر حملے کی 20 کوششیں ناکام بنا دیں

سعودی اتحادی افواج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے دعویٰ کیا ہے کہ یکم سے 11 اکتوبر کے دوران ریاض کے شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نشانہ بنانے کی 20 کوششیں ناکام بنائی گئیں۔ انہوں نے حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب کے ہوائی اڈوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے حملے مسافروں اور زائرین کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

ریاض میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترکی المالکی نے 10 اکتوبر کو شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہونے والے حملے کا بھی ذکر کیا۔ ان کے مطابق یکم سے 11 اکتوبر کے دوران ریاض ایئرپورٹ پر مختلف حملوں میں مجموعی طور پر 17 افراد جاں بحق اور 333 زخمی ہوئے۔

ترجمان اتحادی افواج کے مطابق 7 اکتوبر کو شاہ خالد ایئرپورٹ پر حملے میں ایک شخص جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے، جبکہ 8 اکتوبر کے حملے میں 3 افراد جان سے گئے اور 5 زخمی ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ 10 اکتوبر کو ہونے والے حملے میں 12 افراد جاں بحق اور 309 زخمی ہوئے، جبکہ 11 اکتوبر کو ٹرمینل 3 پر حملے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔

ترکی المالکی نے مزید دعویٰ کیا کہ 7 اکتوبر کو ابہا ایئرپورٹ پر حملے میں مراکش اور الجزائر سے تعلق رکھنے والی دو خواتین جاں بحق جبکہ 28 افراد زخمی ہوئے۔ ان کے مطابق حوثی ملیشیا نے جازان کے شاہ عبداللہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور شاہ فہد ایئرپورٹ سمیت دیگر ہوائی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا۔

مزید خبریں

Back to top button