معاذ صداقت کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں 187 درجے ترقی، کیریئر کی بہترین پوزیشن حاصل کرلی

لاہور (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان بلے باز معاذ صداقت کو سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار کارکردگی کا صلہ مل گیا، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں انہوں نے 187 درجے ترقی حاصل کرتے ہوئے کیریئر کی بہترین 45ویں پوزیشن پر قبضہ کر لیا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان صاحبزادہ فرحان کی تیسری پوزیشن برقرار ہے، جبکہ صائم ایوب چار درجے تنزلی کے بعد 42ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم اور حسن نواز کی رینکنگ میں بھی تین، تین درجے تنزلی ہوئی ہے۔ بابر اعظم 48ویں جبکہ حسن نواز 52ویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔

بولرز کی فہرست میں پاکستانی اسپنر ابرار احمد ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے، جبکہ سلمان مرزا نے نمایاں ترقی حاصل کی اور نو درجے بہتری کے بعد 14ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔

ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں صائم ایوب کی دوسری پوزیشن برقرار ہے۔

آئی سی سی کی تازہ رینکنگ میں معاذ صداقت کی نمایاں ترقی قومی ٹیم کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے، جبکہ دیگر پاکستانی کھلاڑیوں کی پوزیشنوں میں بھی ردوبدل دیکھنے میں آیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button