پی ٹی آئی دور حکومت میں مساجد سولرائزیشن منصوبے میں بےضابطگیوں کا انکشاف

پشاور(جانوڈاٹ پی کے)پی ٹی آئی دور حکومت میں مساجد سولرائزیشن منصوبے میں بےضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ دستاویز کے مطابق پری کوالیفکیشن میں ناکام ہونے والی 2 کمپنیوں کو دوبارہ ٹینڈر کے عمل میں شامل کیا گیا۔

اس حوالے سے دستاویز کے مطابق دونوں کمپنیوں کو دوبارہ شامل کرنے کیلئے بعض شرائط میں نرمی کی گئی، حکومت نے 2490 مساجد کی سولرائزیشن کا منصوبہ 7 پیکجز میں تقسیم کیا۔

مساجد کی سولرائزیشن سے متعلق خیبر پختونخوا انرجی ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (پیڈو) نے تحریری مؤقف میں کہا کہ سولرائزیشن منصوبے میں قواعد، قانونی تقاضوں اور شفافیت کو مدنظر رکھا گیا۔

پیڈو کے مطابق سولرائزیشن منصوبے کیلئے پری کوالیفکیشن اور بولیوں کی جانچ پڑتال مقررہ قواعد کے تحت کی گئی، سولرائزیشن منصوبے میں کسی فرم کو غیرقانونی فائدہ نہیں دیا گیا۔

خیبر پختونخوا انرجی ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے مطابق فی مسجد سولرائزیشن کی منظور شدہ لاگت اور مارکیٹ ریٹس کا موازنہ متعلقہ قواعد کے تحت کیا گیا۔

پیڈو کے مطابق منصوبے میں تاخیر کی وجوہات میں فنڈز کی دستیابی اور دیگر انتظامی مسائل شامل تھے، مساجد کی سولرائزیشن کے منصوبے میں مزید 500 مساجد شامل کی گئی ہیں۔ منصوبے کے تحت مجموعی طور پر 7 ہزار 500 مساجد کی سولرائزیشن کا ہدف رکھا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button