سہیل آفریدی نے کہا وہ طالبان کے خلاف نہیں لڑیں گے،شیری رحمان کا انکشاف

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کی سینیٹر شیری رحمان نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا وہ طالبان کے خلاف نہیں لڑیں گے، وہ طالبان کے بھائی ہیں۔

سینیٹ اجلاس کے دوران شیری رحمان نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو سے صدر آصف علی زرداری تک پیپلز پارٹی کے لیے تلخ سفر رہا ہے۔ ہمارے لیڈرز نے قربانی دی۔

انہوں نے کہا کہ مذاکراتی ٹیم کا حصہ تھی، مذاکرات میں دہشت گردی پر بات چیت سرفہرست تھی، دہشت گردی ہمارے لیے ریڈ لائن ہے۔

پی پی پی سینیٹر نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کی قیادت اس اجلاس میں نہیں آئی تھی، سی ایم یا ان کے لوگ مذاکرات میں موجود ہونے چاہیے تھے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی کمیٹی میں شریک ارکان نے سچے دل سے کوشش کی، ہم دیکھ رہے تھے کہ خیبر پختونخوا سے کوئی نہیں آیا۔

شیری رحمان نے یہ بھی کہا کہ سی ایم کے پی نے کہا وہ طالبان کے خلاف نہیں لڑیں گے، وہ طالبان کے بھائی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کبھی ریاست کے خلاف نہیں کھڑی ہوئی، پی ٹی آئی کی ترجیح صرف بانی چیئرمین کو نکالنا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button