وزارتِ خارجہ میں ڈیجیٹل تصدیق کا نظام 12 اکتوبر سے فعال

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزارتِ خارجہ نے عوام کی سہولت کے لیے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے وزارتِ خارجہ اور اس کے تمام علاقائی دفاتر میں 12 اکتوبر سے ’ڈیجیٹل اٹیسٹیشن سسٹم‘ فعال کرنے کا اعلان کردیا۔

ترجمان وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ جديد سہولت اسلام آباد کے علاوہ لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ اور گجرات کے رابطہ دفاتر میں بھی فراہم کر دی گئی ہے۔

اس نئے نظام کے تحت شہری اب گھر بیٹھے اپنی اہم دستاویزات آن لائن اپ لوڈ کر کے ڈیجیٹل اٹیسٹیشن حاصل کر سکیں گے۔

نظام کو مزید آسان بناتے ہوئے شہریوں کے لیے اٹیسٹیشن کی فیس بھی آن لائن ادا کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق دستاویزات کی تصدیق کا عمل مکمل ہونے کے بعد ڈیجیٹل اٹیسٹیشن سرٹیفکیٹ شہری کو ای میل کے ذریعے موصول ہو جائے گا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ اس جدید اور آن لائن ڈیجیٹل سسٹم کے نفاذ سے دفاتر کے چکروں اور طویل انتظار سے نجات ملے گی، جس سے شہریوں کے قیمتی وقت اور محنت کی بڑی بچت ہوگی۔

مزید خبریں

Back to top button