وزیراعظم سے عمان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،سفارتی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعظم شہباز شریف سے عمان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد بن حمود البوسعیدی نے ملاقات کی ہے۔

اس حوالے جاری اعلامیہ کے مطابق عمانی وزیر خارجہ پاک عمان مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس کےلیے پاکستان کے دورے پر ہیں۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان عمان کو برادر ملک، اہم بحری ہمسایہ اور خطے میں ایک قابل قدر شراکت دار سمجھتا ہے۔

وزیراعظم نے پاک عمان مشترکہ وزارتی کمیشن کے 8ویں اجلاس کے کامیاب انعقاد پر اظہار اطمینان کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ اجلاس دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے علاقائی اور عالمی امور پر پاکستان اور عمان کے درمیان مکمل ہم آہنگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری پر مبنی عمان کے اصولی مؤقف کو سراہا۔

اعلامیہ کے مطابق عمانی وزیر خارجہ نے علاقائی کشیدگی کم کرنے اور مسائل کے پُرامن حل کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا۔

وزیراعظم نے پاکستان اور عمان کے مشترکہ وزارتی کمیشن کے 8ویں اجلاس کے پروٹوکول پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔

مزید خبریں

Back to top button