حکومت نےپیٹرول1روپے20پیسے مہنگااورڈیزل17پیسے فی لیٹر سستا کردیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا اعلان کردیا۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 20 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 393 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 17 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 396 روپے 65 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
اعلامیے کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 15 اکتوبر کیلئے ہوں گی۔



