مرادسعیدافغانستان سے خیبر پختونخوا حکومت چلا رہے ہیں،رانا ثنااللہ کادعویٰ

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ مراد سعید افغانستان میں موجود ہیں اور وہیں سے خیبر پختونخوا حکومت کو کنٹرول کر رہے ہیں۔رانا ثنا اللہ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو اس منصب پر لانے میں بھی مراد سعید کا کردار ہے۔ انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ بتایا جاتا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سہیل آفریدی کو جانتے تک نہیں تھے۔مذاکرات کی ناکامی پر بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت نے نیک نیتی کے ساتھ مذاکرات میں پی ٹی آئی کے مطالبات تسلیم کرنے کی پیشکش کی تھی، تاہم ان کے بقول مذاکرات ناکام بنانے میں بنیادی کردار سہیل آفریدی اور ان کے پیچھے موجود مراد سعید کا تھا۔انہوں نے کہا کہ بعض سیاسی رہنما سیاسی لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر مذاکرات کرنے یا معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنے پر یقین نہیں رکھتے۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں علی امین گنڈاپور کو فی الحال کوئی ذمہ داری نہیں دی جا رہی، جبکہ صوبے کے لیے موجودہ انتظامی سیٹ اپ سوچ سمجھ کر تشکیل دیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button