عباس احسن کو خیبر پختونخوا کے12اضلاع میں پولیسنگ کی ذمہ داری سونپ دی گئی

پشاور (جانو ڈاٹ پی کے) خیبر پختونخوا پولیس کے گریڈ 21 کے افسر عباس احسن کو صوبے کے 12 اضلاع میں پولیسنگ کے معاملات کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے، اس حوالے سے انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا کی جانب سے تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق عباس احسن اس سے قبل ایڈیشنل آئی جی ہیڈکوارٹرز کے فرائض انجام دے رہے تھے۔ نئی ذمہ داری کے تحت وہ خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں پولیسنگ کے امور دیکھیں گے۔یہ نوٹیفکیشن صوبائی پولیس افسر خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔



