لاہور: مناواں میں کھیتوں سے ملنے والی سر قلم لاش کی شناخت ہوگئی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) مناواں کے علاقے میں کھیتوں سے ملنے والی سر قلم لاش کی شناخت روبن مسیح کے نام سے ہوگئی۔ پولیس کے مطابق مقتول کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کیا گیا، جبکہ واقعے کے مقدمے کے اندراج کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی ’’میری پہچان‘‘ ٹیم نے جدید بائیومیٹرک نظام کے ذریعے فنگر پرنٹس کی تصدیق کرکے مقتول کی شناخت مکمل کی۔

پولیس کے مطابق روبن مسیح تقریباً 16 سال قبل ایک خاتون کو بھگا کر لے گیا تھا اور بعد ازاں اس خاتون سے دوبارہ مراسم قائم کرلیے تھے، جس پر خاتون کے بیٹوں کو رنج تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے بیٹوں نے مبینہ طور پر روبن مسیح کو قتل کیا اور اس کی لاش کھیتوں میں پھینک دی۔ واقعے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

حکام کے مطابق ضروری قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد مقتول کی لاش ورثا کے حوالے کردی جائے گی، جبکہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button