انڈر19 ویمنز سہ ملکی سیریز، سری لنکا نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

فیصل آباد(جانوڈاٹ پی کے)فیصل آباد میں جاری انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی سہ ملکی سیریز کے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ایونٹ میں پیر کو ہونے والے میچ میں پاکستان ویمن انڈر 19 ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹ پر 105رنز بنائے۔ شہر بانو 24 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔ سری لنکا کی لیمانسا تھلاکا رتنے نے 14 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں سری لنکا انڈر 19 ویمن ٹیم نے ہدف 14ویں اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ سنجنا کویندی نے 28 گیندوں پر 46 رنز کی اننگز کھیلی۔
ایونٹ کا فائنل سری لنکا ویمن انڈر 19 اور بنگلادیش ویمن انڈر 19 ٹیموں کے درمیان 16 اکتوبر کو ہوگا جبکہ ایونٹ کا آخری راؤنڈ میچ سری لنکا اور بنگلا دیش کی ٹیموں کے درمیان بدھ کو کھیلا جائے گا۔



