خیبرپختونخوا میں سیاسی کنٹرول کا کوئی ارادہ نہیں، طلال چوہدری

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں سیاسی کنٹرول کا ہمارا کوئی ارادہ نہیں، وزیراعظم نے کہا تھا پی ٹی آئی کو ہر سیاسی چیز دیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ مل کر لڑنی ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی خیبر پختونخوا کی ٹیم نے اپنے مذاکراتی وفد کو مجبور کیا، تمام سیاسی جماعتوں پر حملے ہوئے پی ٹی آئی پر 12 سال میں کوئی حملہ نہیں ہوا۔

طلال چوہدری نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان ون میں جب تمام سیاسی قوتیں ساتھ کھڑی ہوئیں تو ملک میں امن آیا، کچھ اضلاع میں حالات اتنے خراب ہیں کہ شادی کی تقریب اور جنازے کا اجتماع نہیں ہو پاتا، افغانستان سے بھی ہمارا یہی مطالبہ ہے کہ دہشت گرد کو دہشت گرد کہیں۔

وزیر مملکت نے کہا کہ ہوتا ہوا معاہدہ انھوں نے خراب کیا، میثاق جمہوریت 2 ہونے جارہا تھا، صرف ایک چیز مانگی کہ مل کردہشت گردی کیخلاف جنگ لڑیں، کراچی میں ایک اشارے پر شہر بند ہوتا تھا ن لیگ دور میں امن آیا۔

 طلال چوہدری نے کہا کہ 13سال کی حکومت میں یہ فارنزک لیب، سیف سٹی نہیں بنا سکے،خیبر پختونخوا میں امن وامان پر لیے گئے پیسے کہاں گئے؟

مزید خبریں

Back to top button