کوئٹہ میں کار سوار ملزمان کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید،3افراد زخمی

کوئٹہ(جانوڈاٹ پی کے)کوئٹہ میں نامعلوم کار سواروں کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے، جبکہ ایک اہلکار اور دو راہ گیر زخمی ہوئے۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں پولیس نے ناکے پر گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا۔ کار سوار ملزمان رکنے کی بجائے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔
ترجمان کے مطابق پولیس نے پیچھا کیا، ملزمان نے جوائنٹ روڈ پر پہنچ کر فائرنگ کردی۔ ملزمان کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوا۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی زد میں آکر دو راہ گیر بھی زخمی ہوئے ہیں۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔



