ڈہرکی پولیس کی کارروائی،2کلو110 گرام چرس سمیت2ملزمان گرفتار

ڈہرکی(رپورٹ وجے کمارچاولا )ڈہرکی پولیس کی بھترین کاروائی،دو ملزمان بھاری مقدار میں چرس سمیت گرفتار،مقدمہ درج ، تفصیل کے مطابق : ایس ایس پی گھوٹکی محمد انور کھیتران کی ہدایت پر ڈہرکی پولیس کا منشیات فروشوں و دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن ڈہرکی پولیس نے دورانِ گشت خُفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے،نزد گاؤں غلام ڈھر کے قبرستان سے دو ملزمان علی حیدر ولد سلیمان شیخ سکنہ چھوہارا منڈی روھڑی ضلع سکھر کو 1050 گرام چرس اور ممتاز علی ولد منظور احمد شیخ سکنہ چھوہارا منڈی روھڑی ضلع سکھر کو 1060 گرام چرس سمیت گرفتار کر لیا پولیس گرفتار ملزمان کو برآمد چرس سمیت تھانہ پہ لے آئی اور انکے خلاف کرائم نمبر 231/2026 دفعہ 9 (i) Sr 3 (C) SINDH CNS ACT 2024 کے تحت مقدمہ درج کر دیا گیا ایس ایس پی گھوٹکی محمد انور کھیتران کی جانب سے پولیس پارٹی کے لئے شاباشی کا پیغام۔



