بنوں میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ایک خارجی دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی (جانوڈاٹ پی کے) خیبرپختونخوا میں عزمِ استحکام ویژن کے تحت فتنہ الخوارج کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔ ضلع بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران ایک خارجی دہشت گرد ہلاک کر دیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے مصدقہ انٹیلی جنس اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد کو ہلاک کیا۔ علاقے میں خوارج کی موجودگی اور ان کی نقل و حرکت پر مسلسل کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشنز ان کے نیٹ ورکس کو تباہ کرنے اور ان کی نقل و حرکت محدود کرنے میں مؤثر ثابت ہو رہے ہیں۔
سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔



