ریاض: کنگ خالد ایئرپورٹ پر حملہ، ایک پاکستانی جاں بحق، 11 افراد زخمی

ریاض (جانوڈاٹ پی کے\ویب ڈیسک) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروجیکٹائل حملے کے نتیجے میں ایک پاکستانی شہری جاں بحق جبکہ 11 افراد زخمی ہوگئے۔ حملے سے ایئرپورٹ کو بھی مادی نقصان پہنچا ہے۔
سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ریاض انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے کے نتیجے میں ایک پاکستانی شہری جان کی بازی ہار گیا جبکہ 11 دیگر افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ حملے کے باعث ایئرپورٹ کی املاک کو نقصان پہنچا، جس کا جائزہ لینے اور نقصانات کا تخمینہ لگانے کا عمل جاری ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق حوثی باغیوں کی جانب سے داغے گئے ایک میزائل کو فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا گیا۔
واضح رہے کہ فراہم کردہ رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز بھی ریاض ایئرپورٹ پر حوثی باغیوں کے حملے میں 13 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔



