امن وامان کے خدشات، کراچی میں عائد دفعہ 144 کے نفاذ میں10روز کی توسیع

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)کراچی میں سڑکوں کی بندش اور امن و امان کے خدشات کے پیش نظر دفعہ 144 کے نفاذ میں 10 روز کی توسیع کردی گئی۔

کمشنر کراچی نے شہر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق شہر میں احتجاج، مظاہروں، دھرنوں اور ریلیوں پر پابندی ہوگی۔ پانچ سے زائد افراد کے جمع ہونے پر کارروائی کی جائے گی۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں دفعہ 144 20 اکتوبر تک برقرار رہے گی۔ پولیس کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button