اداکارہ میرا کو کینیڈا میں داخلے سے روک دیا گیا، کئی گھنٹے تفتیش کے بعد امریکا واپس بھیج دیا
اداکارہ میرا کو کینیڈا میں داخلے سے روک دیا گیا، کئی گھنٹے تفتیش کے بعد امریکا واپس بھیج دیا

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ میرا نے بتایا کہ وہ نیویارک سے ایک شو میں شرکت کے لیے کینیڈا جا رہی تھیں، تاہم نیگرا بارڈر پر امیگریشن حکام نے انہیں روک لیا اور ان سے کئی گھنٹے تک تفتیش کی۔
میرا کے مطابق انہیں تاحال معلوم نہیں ہوسکا کہ کینیڈا میں داخلے سے کیوں روکا گیا اور انہیں واپس امریکا کیوں بھیجا گیا۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے کی وجوہات اور حقائق جاننے کی کوشش کر رہی ہیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ کینیڈین امیگریشن حکام نے انہیں واپس بھیجنے سے قبل بنیادی نوعیت کے سوالات کیے۔ انہیں شبہ ہے کہ شاید کسی نے ان کے خلاف بدنیتی پر مبنی شکایت درج کروائی ہو، تاہم اس حوالے سے انہوں نے کسی حتمی وجہ کی تصدیق نہیں کی۔
واضح رہے کہ میرا اس سے قبل بھی کینیڈا کے شہر کیلگری کا دورہ کر چکی ہیں، جہاں انہوں نے اپنی فلم ’سائیکو‘ کی تشہیر کی تھی اور اسٹیج پر پرفارمنس بھی دی تھی۔



