خیبر پختونخوا کے انتظامی امور وفاق کےماتحت،11رکنی مشاورتی کونسل تشکیل

فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق یہ حکمنامہ11اکتوبر2026کو جاری ہونے والے آئینی اعلان کی روشنی میں جاری کیا گیا ہے۔ اس کے تحت آئین کے آرٹیکلز 232 اور 234 کے تحت ہنگامی حالت کے اعلان کے بعد صوبے کے انتظامی امور چلانے کے لیے نیا طریقۂ کار وضع کیا گیا ہے۔حکمنامے کے مطابق مشاورتی کونسل میں طارق محمود پاشا، ڈاکٹر سید عامر عبداللہ، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نگار جوہر، ثمر ہارون بلور، ڈاکٹر سرفراز علی شاہ، عامر جاوید، ڈاکٹر ایم ارشاد، کفایت اللہ، مولانا محمد طیب قریشی، عثمان سیف اللہ خان اور آصف رفیق کو شامل کیا گیا ہے۔حکمنامے میں ثنا اللہ ایڈووکیٹ کو خیبر پختونخوا کا ایڈووکیٹ جنرل مقرر کرنے کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔
وفاقی حکمنامے کے مطابق صوبائی حکومت کے امور متعلقہ آئینی دفعات اور خیبر پختونخوا گورنمنٹ رولز آف بزنس 1985 کے تحت انجام دیے جائیں گے، تاہم تمام انتظامی کارروائیاں وفاقی حکمنامے سے ہم آہنگ ہوں گی۔ گورنر صوبائی امور کی انجام دہی میں مشاورتی کونسل سے معاونت حاصل کریں گے۔حکمنامے میں واضح کیا گیا ہے کہ اس کا نفاذ فوری طور پر ہوگا۔



