حرمین الشریفین کی حفاظت تمام اہلِ ایمان کا مشترکہ فرض ہے، لیاقت بلوچ

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حرمین الشریفین کی حفاظت تمام اہلِ ایمان کا مشترکہ فرض ہے، جبکہ سعودی عرب پر ہونے والے حملوں نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ سعودی عرب پر حملوں کے تناظر میں خطے کی صورتحال انتہائی اہمیت اختیار کر گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حرمین الشریفین کا تحفظ امت مسلمہ کے لیے خصوصی اہمیت رکھتا ہے اور اس حوالے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر پوری دنیا کے مسلمان فکرمند ہیں۔

نائب امیر جماعت اسلامی نے مکہ دفاعی اتحاد کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ دفاعی معاہدے پر عمل درآمد کے معاملے میں احتیاط کا دامن تھامے ہوئے ہیں۔ ان کے مطابق موجودہ علاقائی حالات میں دفاعی تعاون اور ذمہ دارانہ حکمت عملی کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔

لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ ایک نئی اور خطرناک صورتحال میں داخل ہو چکی ہے، جس کے اثرات پورے خطے کے امن و استحکام پر مرتب ہو سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button