خیبرپختونخوا میں پاک فوج کی تعیناتی کا حکم نامہ جاری، آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت منظوری

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے) خیبرپختونخوا میں سول انتظامیہ کی معاونت اور شہریوں کی جان و مال سمیت سرکاری تنصیبات کے تحفظ کے لیے پاک فوج کی تعیناتی کا حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت صوبے میں فوجی دستوں اور وسائل کی تعیناتی کی منظوری دی ہے۔

حکم نامے کے مطابق پاک فوج امن و امان برقرار رکھنے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے سول انتظامیہ کی معاونت کرے گی۔ گورنر خیبرپختونخوا ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ سے مشاورت کے بعد فوجی دستوں اور وسائل کی تعداد کا تعین کریں گے۔

اس سے قبل اسلام آباد میں وفاقی وزرا محسن نقوی اور عطاء اللہ تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا تھا کہ صورتحال اور حالات کا تقاضا تھا کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے اقدامات کو بروئے کار لایا جائے۔اعظم نذیر تارڑ کے مطابق گورنر کو وفاقی حکومت کی جانب سے اختیارات تفویض کیے گئے ہیں، جبکہ صوبے کی صورتحال پر مشاورت کے لیے 11 رکنی مشاورتی کونسل بھی تشکیل دی گئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button