جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس جزوی طور پر بند، کشمیر ہائی وے تا پاک سیکرٹریٹ آپریشن معطل

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹرو بس سروس جزوی طور پر بند کر دی گئی، جس کے باعث کشمیر ہائی وے سے پاک سیکرٹریٹ تک میٹرو بسوں کی آمدورفت معطل ہے، جبکہ صدر اسٹیشن سے فیض احمد فیض اسٹیشن تک سروس بحال ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر میٹرو بس سروس کے مخصوص حصے کو بند کیا گیا ہے۔ میٹرو بس حکام نے تصدیق کی ہے کہ کشمیر ہائی وے تا پاک سیکرٹریٹ روٹ پر سروس معطل ہے، تاہم صدر اسٹیشن سے فیض احمد فیض اسٹیشن تک بسیں معمول کے مطابق چل رہی ہیں۔

حکام کے مطابق سروس کی بندش سے متعلق فیصلہ ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔ شہریوں کو سفر کی منصوبہ بندی کرتے وقت میٹرو بس سروس کے فعال روٹس کو مدنظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button