گورنر راج کی دھمکیاں عوامی ردعمل کو جنم دیں گی، آپریشن کی اجازت نہیں دوں گا، سہیل آفریدی کادوٹوک اعلان

پشاور (جانو ڈاٹ پی کے)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ سیاسی قوتیں مذاکرات پر یقین رکھتی ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ مسائل بات چیت کے ذریعے حل کیے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات اور ان کے علاج کا انتظام ہونا چاہیے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ پرامن احتجاج کرنا ہمارا آئینی حق ہے، حکومت جتنے غیرقانونی اقدامات کرنا چاہتی ہے، کرتی رہے۔ ان کے بقول کوئی گورنر راج کی دھمکیاں دے رہا ہے تو کوئی سیکیورٹی کے نام پر ڈرا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ نے خبردار کیا کہ گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ کی صورت میں ردعمل پی ٹی آئی یا وزیراعلیٰ کی طرف سے نہیں بلکہ عوام کی جانب سے آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس جنگ کو مشترکہ طور پر جیتیں گے۔

سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ گورنر نے اجلاس طلب کرکے غیرآئینی اقدام کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر مذاکرات میں آپریشن کی بات ہوئی تو وہ اس کی ایک نہیں، سو مرتبہ مخالفت کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے، چاہے انہیں وزیراعلیٰ کی نشست ہی کیوں نہ چھوڑنی پڑے۔

مزید خبریں

Back to top button