بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سمیت تمام جائز مطالبات کی منظوری تک مارچ جاری رہے گا، شوکت یوسفزئی

پشاور(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صوبائی ترجمان شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سمیت تمام جائز مطالبات تسلیم ہونے تک مارچ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر مولانا صاحب ثالثی کے لیے آگے آتے ہیں تو ان کا خیرمقدم کیا جائے گا۔

پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ رواں مالی سال کے بجٹ میں پولیس کے لیے 190 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ ان کے مطابق امن و امان کی صورتحال کے تناظر میں پولیس کے لیے مختص فنڈز اہمیت رکھتے ہیں۔

پی ٹی آئی ترجمان نے مزید کہا کہ انہیں اطلاعات ملی ہیں کہ ثالثی کے لیے مولانا صاحب سے رابطہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر مولانا صاحب فریقین کے درمیان مذاکرات اور ثالثی کی کوشش کرتے ہیں تو تحریک انصاف اس کا خیرمقدم کرے گی۔

شوکت یوسفزئی نے گورنر راج کے مطالبات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس کی تجویز دینے والوں کے اپنے سیاسی مفادات ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ گورنر نے صوبائی معاملات میں مداخلت کرکے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اپنے مطالبات کی منظوری تک احتجاجی مارچ جاری رکھنے کے مؤقف پر قائم ہے۔ ان کے بیان کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سمیت دیگر جائز مطالبات کی منظوری مارچ کے حوالے سے بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button