ویسٹ انڈیز نے بھارت کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی سیریز 1-1 سے برابر کردی

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے دوسری بار 250 رنز کا ہدف حاصل کرتے ہوئے بھارت کو وکٹوں سے شکست دے دی۔ فتح کے بعد سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی۔
رانچی میکں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے 250 رنزکا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں حاصل کیا۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے کپتان شائے ہوپ نے 102 رنز دھواں دار ناقابلِ شکست باری کھیلی۔ شرفین ردرفورڈ 84، روومن پاول 24، کامل پُورَن 4 اور شیمرون ہیٹمائر 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
روماریو شیفرڈ 34 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔



