بلاول بھٹو زرداری اور رانا ثنا اللہ جوڈیشل کمیشن کے ممبرمقرر

اسلام آباد(جانوڈاٹ  پی کے)چیف جسٹس اور چیئرمین جوڈیشل کمیشن جسٹس یحییٰ آفریدی کی منظوری کے بعد بلاول بھٹو زرداری اور سینیٹر رانا ثنا اللہ خان کو جوڈیشل کمیشن کارکن مقرر کر دیا گیا ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر رانا ثناء اللہ خان جوڈیشل کمیشن میں حکومتی نمائندگی کریں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل جوڈیشل کمیشن کے 2 ارکان مستعفی ہو گئے تھے۔ ان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے شیخ آفتاب احمد شامل ہیں۔ فاروق ایچ نائیک نے ذاتی مصروفیات کی وجہ سے استعفیٰ دیا تھا۔ دونوں ارکان کے استعفوں کے بعد کمیشن میں حکومتی نمائندگی کے لیے نئی نامزدگیاں عمل میں آئیں۔

مزید خبریں

Back to top button