قومی اسکواڈ سے باہر ہونے پر عثمان طارق کا پراسرار پیغام، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے)پاکستانی اسپنر عثمان طارق نے قومی اسکواڈ میں جگہ نہ ملنے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک پراسرار پیغام شیئر کردیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سری لنکا کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز اور انگلینڈ و سری لنکا پر مشتمل ون ڈے ٹرائی سیریز کے لیے اسکواڈز کے اعلان کے کچھ دیر بعد عثمان طارق نے انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا:"عقلمندی کا سب سے مشکل امتحان اس وقت خاموش رہنا ہے، جب انا (تکبر) بولنے کا تقاضا کر رہی ہو۔”29 سالہ اسپنر نے 2026 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ انہوں نے ٹورنامنٹ میں 6 میچز کھیل کر 10 وکٹیں حاصل کیں اور پاکستان کے سب سے کامیاب بولر رہے۔تاہم عثمان طارق کو سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز اور آئندہ ون ڈے ٹرائی سیریز کے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔دوسری جانب سلمان علی آغا کو ٹی ٹوئنٹی کپتانی سے ہٹا کر صاحبزادہ فرحان کو نیا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 9 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button