سندھ ہائیکورٹ آئینی بنچز کی مدت میں توسیع کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس 13 اکتوبر کو طلب کر لیا گیا ہے، جس میں سندھ ہائیکورٹ میں قائم آئینی بنچز کی مدت میں توسیع کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس 13 اکتوبر کو دن ڈیڑھ بجے سپریم کورٹ کے کانفرنس روم میں منعقد ہوگا۔

اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بنچز کی مدت میں توسیع سے متعلق معاملہ زیر بحث آئے گا۔ سندھ ہائیکورٹ میں قائم آئینی بنچز کی موجودہ مدت 25 اکتوبر کو ختم ہو رہی ہے۔

جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں آئینی بنچز کی مدت میں توسیع سے متعلق آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button