پٹرول مزید مہنگا ہوگیا، نئی قیمت396روپے65پیسے فی لٹرمقرر

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے)حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، جس کے تحت پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 82 پیسے فی لیٹر اضافہ جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 91 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی۔

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 396 روپے 65 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 394 روپے 94 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اوگرا نے حکومتی پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت 8 اکتوبر 2026 کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کیا ہے۔

پٹرولیم ڈویژن کے مطابق نئی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہونے والی تبدیلیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق عالمی مارکیٹ کی قیمتوں، پلیٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر اخراجات میں تبدیلی کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button