پی ٹی آئی لانگ مارچ کوہاٹ پہنچ گیا، آج پشاور روانگی ہوگی، سہیل آفریدی

کوہاٹ(جانوڈاٹ پی کے) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ جاری ہے، مارچ کے شرکا کوہاٹ پہنچ گئے ہیں اور آج پشاور کے لیے روانہ ہوں گے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بند کمروں میں کیے جانے والے فیصلے قبول نہیں، صوابی میں لانگ مارچ کے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے مطالبات جائز اور آئینی ہیں، پوری دنیا کی دولت دے کر بھی انہیں خریدا نہیں جاسکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 8 اکتوبر کو ٹی ٹوئنٹی کا میچ شروع ہوگا۔

مزید خبریں

Back to top button