امریکا پر قطعی اعتماد نہیں کرسکتے، مذاکرات بے معنی ہیں، مسعود پزشکیان


تہران(جانوڈاٹ پی کے) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران امریکا پر قطعی اعتماد نہیں کرسکتا، مذاکرات کے دوران بھی امریکا ایران پر حملے کرتا رہا ہے۔
مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ جب بھی ایران مذاکرات کی میز پر آتا ہے، اسے جنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ایسے دشمن کے ساتھ مذاکرات کرنا مکمل طور پر بے معنی ہیں۔
ایرانی صدر نے الزام عائد کیا کہ امریکا نے ایران پر تین مرتبہ حملہ کیا، امریکا مذاکرات نہیں بلکہ ایرانی حکومت کا تختہ الٹنا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں امریکا کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے ایران کے لیے اعتماد کا فقدان ایک بنیادی مسئلہ ہے۔