پیٹرول مہنگا، ہائی اسپیڈ ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 88 پیسے فی لیٹر اضافہ جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 88 پیسے فی لیٹر کمی کردی۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 393 روپے 64 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 397 روپے 76 پیسے فی لیٹر کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں معمولی اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں کمی سے صارفین کو کچھ ریلیف ملے گا۔

نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہوگا، جس کے بعد پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل مقررہ نئی قیمتوں پر دستیاب ہوں گے۔

مزید خبریں

Back to top button