سعودی فضائی حدود میں خطرے کی گھنٹی، حوثیوں نے ایئرلائنز کو خبردار کردیا

 صنعا (جانو ڈاٹ پی کے) یمن کے حوثیوں نے پیر کے روز ایئرلائنز کو خبردار کیا ہے کہ سعودی عرب کی فضائی حدود شہری پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، جبکہ سعودی قیادت میں اتحاد نے یمن کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ جوابی کارروائی میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔حوثیوں کی سرکاری خبر رساں ایجنسی صبا کے مطابق حوثیوں کے ماتحت ایجنسی HOCC نے ایک بیان میں سعودی فضائی حدود کو غیر محفوظ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ علاقہ ان کی مسلح افواج کی کارروائیوں کا مرکز بن سکتا ہے۔حوثیوں کا یہ انتباہ سعودی قیادت میں قائم اتحاد کی جانب سے یمن میں جوابی کارروائی میں شمولیت کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔دوسری جانب سعودی اتحاد کی جانب سے یمن میں کارروائی کے اعلان کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں، جبکہ سعودی فضائی حدود سے گزرنے والی شہری پروازوں کی سکیورٹی بھی اہم سوال بن گئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button