برطانیہ میں موسم نے اچانک کروٹ لے لی، طویل گرمی کے بعد سرد ہواؤں کی انٹری

لندن (جانو ڈاٹ پی کے) برطانیہ میں طویل گرم موسم کے بعد رواں ہفتے سرد ہواؤں کا آغاز ہونے کا امکان ہے، جس کے باعث ملک کے مختلف حصوں میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی متوقع ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ سے برطانیہ کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت کم ہونا شروع ہوجائے گا، جبکہ شمالی اسکاٹ لینڈ میں درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ اور جنوبی انگلینڈ میں 17 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق لندن میں بدھ کے روز دن کے وقت درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ رات کے اوقات میں 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے۔برطانیہ میں رواں برس موسم گرما طویل رہا، جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق 2026 برطانیہ کی تاریخ کا گرم ترین سال بھی ثابت ہوسکتا ہے۔موسم میں اچانک تبدیلی کے باعث شہریوں کو آنے والے دنوں میں سرد ہواؤں اور کم درجہ حرارت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزید خبریں

Back to top button