نواز شریف سے ملاقات کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی محسن نقوی سے بھی ملاقات


لاہور (جانوڈاٹ پی کے) وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کے بعد وزیر داخلہ محسن نقوی کی رہائش گاہ پہنچ کر ان سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہ دوسری ملاقات ہے۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نواز شریف سے ملاقات کے بعد گلبرگ میں واقع محسن نقوی کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان اہم معاملات پر مشاورت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں موجودہ سیاسی و انتظامی صورتحال سمیت دیگر اہم امور بھی زیر غور آئے۔