ستمبر میں طالبان کے خلاف 68 کارروائیاں، 102 اہلکار ہلاک،افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کا دعویٰ

کابل(ویب ڈیسک) افغانستان میں طالبان کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں میں اضافے کا دعویٰ سامنے آیا ہے، افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ (AUF) کے مطابق ستمبر کے دوران مختلف صوبوں میں طالبان کے خلاف 68 کارروائیاں کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق ان کارروائیوں میں طالبان رجیم کے 102 اہلکار ہلاک جبکہ 48 زخمی ہوئے۔ حالیہ کارروائیوں میں افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ، نیشنل ریزسٹنس فرنٹ (NRF) اور نیشنل اسلامک فرنٹ (NIF) کی جانب سے مختلف حملے کیے گئے، جن میں مزید 23 طالبان اہلکاروں کی ہلاکت اور 15 کے زخمی ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مزاحمتی کارروائیوں کے دوران طالبان کی متعدد چوکیاں، گاڑیاں اور انٹیلی جنس مراکز بھی متاثر ہوئے۔

مزاحمتی گروپوں نے طالبان کے عسکری اور انٹیلی جنس ڈھانچے کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ تاہم، مذکورہ جانی نقصان اور کارروائیوں کے اعدادوشمار کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوسکی۔

مزید خبریں

Back to top button