مغربی کنارے کا پورا علاقہ اسرائیل کا ہے، اتمار بن گویر

تل ابیب(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کے وزیر اتمار بن گویر نے مقبوضہ مغربی کنارے کے حوالے سے متنازع دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا پورا علاقہ اسرائیل کا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اتمار بن گویر نے کہا کہ اگر وہ وزیر دفاع بنے تو فلسطینی اتھارٹی کے خاتمے اور فلسطینیوں کو مغربی کنارے سے منتقل کرنے کی کوشش کریں گے۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’پوری زمین ہماری ہے‘‘ اور وزیر دفاع بننے کی صورت میں وہ اس معاملے پر بھرپور توجہ دیں گے۔

بن گویر کے بیان پر فلسطینی علاقوں کے مستقبل اور مغربی کنارے کی حیثیت سے متعلق پہلے سے موجود کشیدگی مزید نمایاں ہوگئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button