بدین میں امن و امان کی بہتری کیلئے جنرل ہولڈ اپ ناکابندی اور سنیپ چیکنگ سخت

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/ جانو ڈاٹ/ پی کے)ضلع بدین میں امن و امان کی صورتحال کو مزید مؤثر بنانے اور جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حرکت کی روک تھام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ضلع بھر میں پولیس کی جانب سے جنرل ہولڈ اپ ناکابندی اور سنیپ چیکنگ سخت کردی گئی ہے۔ضلع کے مختلف داخلی و خارجی راستوں، اہم شاہراہوں، لنک روڈز اور حساس مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کرکے مشکوک گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور افراد کی چیکنگ کی جارہی ہے ضلع بھر کے تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز خود فیلڈ میں موجود رہ کر ناکابندی اور سنیپ چیکنگ کی نگرانی کر رہے ہیں جبکہ پولیس افسران و جوان مشکوک افراد اور جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں ناکابندی کے دوران گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے کاغذات، شناختی دستاویزات اور دیگر ضروری امور کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے، جبکہ مشکوک افراد سے پوچھ گچھ اور مشکوک گاڑیوں کی مکمل تلاشی بھی لی جارہی ہے پولیس کی جانب سے ضلع کے داخلی و خارجی راستوں سمیت اہم مقامات پر مؤثر پولیس پکٹنگ اور گشت بھی جاری ہے، تاکہ کسی بھی مشکوک سرگرمی یا جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حرکت کو بروقت روکا جاسکے۔
ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی نے تمام پولیس افسران و جوانوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ جنرل ہولڈ اپ اور ناکابندی کے دوران مشکوک افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ کو یقینی بنایا جائے اور ضلع میں امن و امان کے قیام کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔



