پاکستان،سری لنکا ٹاکرا9اکتوبر سے،میدان سج گیا

 راولپنڈی (جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 9 اکتوبر سے راولپنڈی میں ہوگا۔سیریز کا پہلا میچ 9 اکتوبر، دوسرا 11 اکتوبر جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی 13 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ تینوں میچز رات 8 بجے شروع ہوں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سیریز کے تمام میچز پی سی بی کے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پی سی بی لائیو پر براہِ راست نشر کیے جائیں گے۔اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین پی سی بی لائیو ایپ جبکہ ویب صارفین live.pcb.com.pk کے ذریعے تینوں میچز کی لائیو کوریج دیکھ سکیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button