روپے کی قدر میں معمولی بہتری، ڈالر مزید سستا ہوگیا

کراچی (جانو ڈاٹ پی کے) انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں معمولی بہتری ریکارڈ کی گئی۔انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 3 پیسے کی کمی ہوئی، جس کے بعد امریکی کرنسی 277 روپے 7 پیسے پر بند ہوئی۔گزشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 277 روپے 10 پیسے پر بند ہوا تھا، یوں آج کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

مزید خبریں

Back to top button