سونا پھر مہنگا ہوگیا، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 40 ہزار 636 روپے پر پہنچ گئی

کراچی (جانو ڈاٹ پی کے) عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا، پاکستان میں 24 قیراط فی تولہ سونا 2 ہزار روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 40 ہزار 636 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت میں 1715 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی قیمت 3 لاکھ 77 ہزار 774 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 50 روپے بڑھ گئی، جس کے بعد نئی قیمت 6 ہزار 578 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 20 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 181 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی، جس کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی نظر آئے۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل پاکستان میں سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے فی تولہ کمی ریکارڈ کی گئی تھی، تاہم جمعہ کو عالمی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ مقامی مارکیٹ میں بھی سونا دوبارہ مہنگا ہوگیا۔



