ریلوے ٹریکس کی بروقت مرمت، وزیراعظم نے اہم ہدایات جاری کردیں

 اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ٹرین کے سفر میں عوام کی سہولت اور حفاظت یقینی بنانے کے لیے مزید مؤثر اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے ریلوے ٹریکس کی بروقت مرمت اور دیکھ بھال یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس کے دوران وزارت ریلوے سے متعلق امور، جاری ترقیاتی منصوبوں اور مختلف شعبوں میں ہونے والی پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔وفاقی وزیر نے وزیراعظم کو ریلوے کے جاری منصوبوں اور دیگر امور سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کیا، جبکہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ مسافروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ٹرین سفر کو محفوظ بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے ریلوے ٹریکس کی بروقت مرمت اور باقاعدگی سے دیکھ بھال یقینی بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

مزید خبریں

Back to top button