صومالیہ میں اغوا 10 پاکستانیوں میں سے 4 بازیاب، اسحاق ڈار کا اہم اعلان

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ صومالیہ کے ساحل کے قریب اغوا ہونے والے 10 پاکستانیوں میں سے 4 کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے۔

اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ بازیاب ہونے والوں میں یاسر خان، عقیل خان، امین بن شمس اور عثمان غنی شامل ہیں۔ ان کے مطابق چاروں پاکستانیوں کی بازیابی وزارت خارجہ اور جبوتی میں پاکستانی سفارتخانے کی کوششوں سے ممکن ہوئی۔

نائب وزیراعظم کے مطابق بازیاب پاکستانی ایم ٹی آنر 25 کے عملے کا حصہ تھے، جسے 21 اپریل کو صومالیہ کے ساحل کے قریب بحری قزاقوں نے اغوا کیا تھا۔ جہاز پر مجموعی طور پر 10 پاکستانی شہری سوار تھے۔اسحاق ڈار نے بتایا کہ بازیاب ہونے والے چاروں پاکستانی 3 اکتوبر کو کراچی پہنچیں گے، جبکہ تین دیگر پاکستانی شہری جہاز کے عملے میں موجود ہیں اور ان کی محفوظ واپسی کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔دوسری جانب دفتر خارجہ کے مطابق جہاز کی بازیابی کے آپریشن کے دوران 5 ارکان ہلاک ہوئے، جن میں 3 پاکستانی شہری رفیع اللہ خان، سید کاشف عمر اور محمود احمد انصاری شامل ہیں۔ دفتر خارجہ نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button