محمد آصف میڈیا کے سامنے آگئے، بھارتی فوج سے وضاحت طلب کرلی گئی

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر محمد آصف زندہ اور سلامت ہیں تو بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں کس بے گناہ شخص کو شہید کیا؟عطا تارڑ نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پریس کانفرنس نے بھارتی فوج کے مبینہ ’فیک انکاؤنٹر‘ سے متعلق دعوے پر سوالات کھڑے کردیئے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اگر محمد آصف زندہ ہیں تو یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ بھارتی فوج نے کس بے گناہ کشمیری کو محمد آصف قرار دے کر ہلاک کیا۔عطا اللہ تارڑ کے مطابق بھارت کی جانب سے ایک بے گناہ کشمیری کی لاش کو محمد آصف کے طور پر پیش کرنے کا دعویٰ انتہائی سنگین معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد آصف کے میڈیا کے سامنے موجود ہونے کے بعد بھارتی فوج کو اس معاملے پر وضاحت دینا ہوگی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھارت وضاحت کرے کہ جس شخص کو محمد آصف قرار دے کر کارروائی میں ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا، وہ دراصل کون تھا۔



